۱-توارِیخ 18:13-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

13. اور اُس نے ادُو م میں سِپاہیوں کی چَوکیاں بِٹھائِیں اور سب ادُومی داؤُ دکے مُطِیع ہو گئے اور جہاں کہِیں داؤُ دجاتا خُداوند اُسے فتح بخشتا تھا۔

14. سو داؤُ دسارے اِسرا ئیل پر سلطنت کرنے لگا اور اپنی ساری رعیّت کے ساتھ عدل و اِنصاف کرتا تھا۔

15. اور یُوآ ب بِن ضرُویا ہ لشکر کا سردار تھا اور یہُو سفط بِن اخِیلُود مُؤرِّخ تھا۔

16. اور صدُو ق بِن اخِیطو ب اور ابیملِک بِن ابیا تر کاہِن تھے اور شَوشا مُنشی تھا۔

17. اور بنایا ہ بِن یہو یدع کریتیوں اور فلیتیوں پر تھا اور داؤُ دکے بیٹے بادشاہ کے خاص مُصاحِب تھے۔

۱-توارِیخ 18