۱-توارِیخ 17:19-27 Urdu Bible Revised Version (URD)

19. اَے خُداوند تُو نے اپنے بندہ کی خاطِر اپنی ہی مرضی سے اِن بڑے بڑے کاموں کو ظاہِر کرنے کے لِئے اِتنی بڑی بات کی۔

20. اَے خُداوند کوئی تیری مانِند نہیں اور تیرے سِوا جِسے ہم نے اپنے کانوں سے سُنا ہے اَور کوئی خُدا نہیں۔

21. اور رُویِ زمِین پر تیری قَوم اِسرا ئیل کی طرح اَورکَونسی قَوم ہے جِسے خُدا نے جا کر اپنی اُمّت بنانے کوآپ چُھڑایا تاکہ تُو اپنی اُمّت کے سامنے سے جِسے تُونے مِصر سے خلاصی بخشی قَوموں کو دُور کر کے بڑے اورمُہِیب کاموں سے اپنا نام کرے؟۔

22. کیونکہ تُو نے اپنی قَوم اِسرا ئیل کو ہمیشہ کے لِئے اپنی قَوم ٹھہرایا ہے اور تُو آپ اَے خُداوند اُن کا خُدا ہُؤا ہے۔

23. اور اب اَے خُداوند وہ بات جو تُو نے اپنے بندہ کے حق میں اور اُس کے گھرانے کے حق میں فرمائی ابد تک ثابِت رہے اور جَیسا تُو نے کہا ہے وَیسا ہی کر۔

24. اور تیرا نام ابد تک قائِم اور بزُرگ ہو تاکہ کہاجائے کہ ربُّ الافواج اِسرا ئیل کا خُدا ہے بلکہ وہ اِسرا ئیل ہی کے لِئے خُدا ہے اور تیرے بندہ داؤُ دکاگھرانا تیرے حضُور قائِم رہے۔

25. کیونکہ تُو نے اَے میرے خُدا اپنے بندہ پر ظاہِر کِیاہے کہ تُو اُس کے لِئے ایک گھر بنائے گا ۔ سو تیرے بندہ کو تیرے حضُور دُعا کرنے کا حَوصلہ ہُؤا۔

26. اور اَے خُداوند تُو ہی خُدا ہے اور تُو نے اپنے بندہ سے اِس بھلائی کا وعدہ کِیا۔

27. اور تُجھے پسند آیا کہ تُو اپنے بندہ کے گھرانے کوبرکت بخشے تاکہ وہ ابد تک تیرے حضُور پایدار رہے کیونکہ تُو اَے خُداوند! برکت دے چُکا ہے ۔ سو وہ ابد تک مُبارک ہے۔

۱-توارِیخ 17