۱-توارِیخ 16:4-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. اُس نے لاویوں میں سے بعضوں کو مُقرّر کِیا کہ خُداوند کے صندُوق کے آگے خِدمت کریں اور خُداوند اِسرا ئیل کے خُدا کا ذِکر اور شُکر اور اُس کی حمد کریں۔

5. اوّل آسف اور اُس کے بعد زکر یاہ اور یعی ا یل اور سمِیرا موت اور یحیِئیل اور متِّتیاہ اور الِیا ب اور بِنایا ہ اور عوبیدادُ وم اور یعی ایل سِتار اور بربط کے ساتھ اور آسف جھانجھوں کو زور سے بجاتا ہُؤا۔

6. اور بِنایا ہ اور یحزِیئیل کاہِن سدا تُرہِیوں کے ساتھ خُدا کے عہد کے صندُوق کے آگے رہا کریں۔

7. پہلے اُسی دِن داؤُ دنے یہ ٹھہرایا کہ خُداوند کا شُکر آسف اور اُس کے بھائی بجا لایا کریں۔

8. خُداوند کی شُکرگُذاری کرو ۔ اُس سے دُعا کرو۔قَوموں کے درمیان اُس کے کاموں کااِشتہار دو۔

9. اُس کے حضُور گاؤ ۔ اُس کی مدح سرائی کرو۔اُس کے سب عجِیب کاموں کا چرچا کرو۔

10. اُس کے پاک نام پر فخر کرو۔جو خُداوند کے طالِب ہیں اُن کا دِل خُوشرہے۔

11. تُم خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔تُم سدا اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔

12. تُم اُس کے عجِیب کاموں کو جو اُس نے کِئے۔اور اُس کے مُعجِزوں اور مُنہ کے آئِین کو یاد رکھّو۔

۱-توارِیخ 16