38. اور عوبیدادُ وم اور اُس کے اڑسٹھ بھائِیوں کو اور عوبیدا دُوم بِن یدو تون اور حوساہ کو تاکہ دربان ہوں۔
39. اور صدُو ق کاہِن اور اُس کے کاہِن بھائِیوں کو خُداوندکے مسکن کے آگے جِبعُو ن کے اُونچے مقام پر اِس لِئے۔
40. کہ وہ خُداوند کی شرِیعت کی سب لِکھی ہُوئی باتوں کے مُطابِق جو اُس نے اِسرا ئیل کو فرمائِیں ہر صُبح اور شام سوختنی قُربانی کے مذبح پر خُداوند کے لِئے سوختنی قُربانیاں چڑھائیں۔
41. اور اُن کے ساتھ ہَیما ن اور یدو تون اور باقی چُنے ہُوئے آدمِیوں کو جو نام بنام مذکُور ہُوئے تھے تاکہ خُداوند کا شُکر کریں کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔