32. سمُندر اور اُس کی معمُوری شور مچائے۔مَیدان اور جو کُچھ اُس میں ہے باغ باغ ہو۔
33. تب جنگل کے درخت خُوشی سے خُداوند کےحضُور گانے لگیں گے۔کیونکہ وہ زمِین کا اِنصاف کرنے کو آ رہا ہے۔
34. خُداوند کا شُکر کرو اِس لِئے کہ وہ نیک ہے۔کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے ۔
35. تُم کہو اَے ہماری نجات کے خُدا ہم کو بچالےاور قَوموں میں سے ہم کو جمع کر اور اُن سے ہم کو رہائیدےتاکہ ہم تیرے قُدُّوس نام کا شُکرکریںاور للکارتے ہُوئے تیری سِتایش کریں۔
36. خُداوند اِسرا ئیل کا خُداازل سے ابد تک مُبارک ہو!اور سب لوگ بول اُٹھے آمِین اور اُنہوں نے خُداوند کی سِتایش کی۔
37. اور اُس نے وہاں خُداوند کے عہد کے صندُوق کے آگے آسف اور اُس کے بھائِیوں کو ہر روز کے ضرُوری کام کے مُطابِق ہمیشہ صندُوق کے آگے خِدمت کرنے کو چھوڑا۔
38. اور عوبیدادُ وم اور اُس کے اڑسٹھ بھائِیوں کو اور عوبیدا دُوم بِن یدو تون اور حوساہ کو تاکہ دربان ہوں۔