۱-توارِیخ 16:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. سو وہ خُدا کے صندُوق کو لے آئے اور اُسے اُس خَیمہ کے بِیچ میں جو داؤُ دنے اُس کے لِئے کھڑا کِیا تھا رکھّا اور سوختنی قُربانیاں اور سلامتی کی قُربانیاں خُدا کے حضُور چڑھائِیں۔

2. اور جب داؤُ دسوختنی قُربانی اور سلامتی کی قُربانیاں چڑھا چُکا تو اُس نے خُداوند کے نام سے لوگوں کو برکت دی۔

3. اور اُس نے سب اِسرائیلی لوگوں کو کیا مَرد کیا عَورت ایک ایک روٹی اور ایک ایک ٹُکڑا گوشت اور کِشمِش کی ایک ایک ٹِکیا دی۔

4. اُس نے لاویوں میں سے بعضوں کو مُقرّر کِیا کہ خُداوند کے صندُوق کے آگے خِدمت کریں اور خُداوند اِسرا ئیل کے خُدا کا ذِکر اور شُکر اور اُس کی حمد کریں۔

۱-توارِیخ 16