۱-توارِیخ 13:1-3 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور داؤُد نے اُن سرداروں سے جو ہزار ہزار اور سَو سَو پر تھے یعنی ہر ایک سر لشکر سے صلاح لی۔

2. اور داؤُد نے اِسرا ئیل کی ساری جماعت سے کہا کہ اگر تُم کو اچّھا لگے اور خُداوند ہمارے خُدا کی مرضی ہو تو آؤ ہم ہر جگہ اِسرا ئیل کے سارے مُلک میں اپنے باقی بھائیوں کو جِن کے ساتھ کاہِن اور لاوی بھی اپنے نواحی دار شہروں میں رہتے ہیں کہلا بھیجیں تاکہ وہ ہمارے پاس جمع ہوں۔

3. اور ہم اپنے خُدا کا صندُوق پِھر اپنے پاس لے آئیں کیونکہ ہم ساؤُل کے ایّام میں اُس کے طالِب نہ ہُوئے۔

۱-توارِیخ 13