1. تب یُونا ہ نے مچھلی کے پیٹ میں خُداوند اپنے خُدا سے یہ دُعا کی۔:-
2. مَیں نے اپنی مُصِیبت میں خُداوند سے دُعا کیاور اُس نے میری سُنی۔مَیں نے پاتال کی تہ سےدُہائی دی۔ تُو نے میری فریاد سُنی۔
3. تُو نے مُجھے گہرے سمُندر کی تہ میں پھینک دِیااور سَیلاب نے مُجھے گھیر لِیا ۔تیری سب مَوجیں اور لہریں مُجھ پر سے گُذر گِئیں
4. اور مَیں سمجھا کہ تیرے حضُور سے دُور ہو گیا ہُوںلیکن مَیں پِھر تیری مُقدّس ہَیکل کو دیکُھوں گا۔