یُوحنّا 9:4-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. جِس نے مُجھے بھیجا ہے ہمیں اُس کے کام دِن ہی دِن کو کرنا ضرُور ہے ۔ وہ رات آنے والی ہے جِس میں کوئی شخص کام نہیں کر سکتا۔

5. جب تک مَیں دُنیا میں ہُوں دُنیا کا نُور ہُوں۔

6. یہ کہہ کر اُس نے زمِین پر تُھوکا اور تُھوک سے مِٹّی سانی اور وہ مِٹّی اندھے کی آنکھوں پر لگا کر۔

7. اُس سے کہا جا شِیلو خ (جِس کا تَرجُمہ ’’بھیجا ہُؤا‘‘ ہے) کے حَوض میں دھو لے ۔ پس اُس نے جا کر دھویا اور بِینا ہو کر واپس آیا۔

8. پس پڑوسی اور جِن جِن لوگوں نے پہلے اُس کو بِھیک مانگتے دیکھا تھا کہنے لگے کیا یہ وہ نہیں جو بَیٹھا بِھیک مانگا کرتا تھا؟۔

9. بعض نے کہا یہ وُہی ہے اَوروں نے کہا نہیں لیکن کوئی اُس کا ہم شکل ہے ۔اُس نے کہا مَیں وُہی ہُوں۔

یُوحنّا 9