یُوحنّا 9:11-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

11. اُس نے جواب دِیا کہ اُس شخص نے جِس کا نام یِسُو ع ہے مِٹّی سانی اور میری آنکھوں پر لگا کر مُجھ سے کہا شِیلو خ میں جا کر دھو لے ۔ پس مَیں گیا اور دھو کر بِینا ہو گیا۔

12. اُنہوں نے اُس سے کہا وہ کہاں ہے؟اُس نے کہا مَیں نہیں جانتا۔

13. لوگ اُس شخص کو جو پہلے اندھا تھا فرِیسِیوں کے پاس لے گئے۔

14. اور جِس روز یِسُو ع نے مِٹّی سان کر اُس کی آنکھیں کھولی تِھیں وہ سَبت کا دِن تھا۔

15. پِھر فرِیسِیوں نے بھی اُس سے پُوچھا تُو کِس طرح بِینا ہُؤا؟ اُس نے اُن سے کہا اُس نے میری آنکھوں پر مِٹّی لگائی ۔ پِھر مَیں نے دھو لِیا اور اب بِینا ہُوں۔

16. پس بعض فرِیسی کہنے لگے یہ آدمی خُدا کی طرف سے نہیں کیونکہ سَبت کے دِن کو نہیں مانتامگر بعض نے کہا کہ گُنہگار آدمی کیونکر اَیسے مُعجِزے دِکھا سکتا ہے؟ پس اُن میں اِختلاف ہُؤا۔

17. اُنہوں نے پِھر اُس اندھے سے کہا کہ اُس نے جو تیری آنکھیں کھولِیں تُو اُس کے حق میں کیا کہتا ہے؟اُس نے کہا وہ نبی ہے۔

یُوحنّا 9