18. اور اُس روز پہاڑوں پر سے نئی مَے ٹپکے گیاور ٹِیلوں پر سے دُودھ بہے گااور یہُودا ہ کی سب ندیوں میں پانی جاری ہو گااور خُداوند کے گھر سے ایک چشمہ پُھوٹ نِکلے گااور وادیِ شِطِّیم کو سیراب کرے گا۔
19. مِصر وِیرانہ ہو گا اور ادُو م سُنسان بیابانکیونکہ اُنہوں نے بنی یہُوداہ پر ظُلم کِیااور اُن کے مُلک میں بے گُناہوں کا خُون بہایا۔
20. لیکن یہُودا ہ ہمیشہ آباد اور یروشلیِم پُشت در پُشتقائِم رہے گا۔