5. اَے متوالو جاگو اور ماتم کرو!اَے مَے نوشی کرنے والو نئی مَے کے لِئے چِلاّؤکیونکہ وہ تُمہارے مُنہ سے چِھن گئی ہے۔
6. کیونکہ میرے مُلک پر ایک قَوم چڑھ آئی ہےجِس کے لوگ زورآور اور بے شُمار ہیں ۔اُن کے دانت شیرِ بَبر کے سے ہیں اور اُن کیداڑھیں شیرنی کی سی ہیں۔
7. اُنہوں نے میرے تاکِستان کو اُجاڑ ڈالااور میرے انجِیر کے درختوں کو توڑ ڈالا ہے ۔اُنہوں نے اُن کو بِالکُل چِھیل چھال کرپھینک دِیا ۔اُن کی ڈالِیاں سفید نِکل آئِیں۔
8. تُم ماتم کروجِس طرح دُلہن اپنی جوانی کے شَوہر کے لِئےٹاٹ اوڑھ کر ماتم کرتی ہے۔