یُوایل 1:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. خُداوند کا کلام جو یُوایل بِن فتُوایل پر نازِل ہُؤا:۔-

2. اَے بُوڑھو سُنو!اَے زمِین کے سب باشِندو کان لگاؤ!کیا تُمہارے یا تُمہارے باپ دادا کے ایّام میںکبھی اَیسا ہُؤا؟۔

3. تُم اپنی اَولاد سے اِس کا تذکرہ کرواور تُمہاری اَولاد اپنی اَولاد سےاور اُن کی اَولاد اپنی نسل سے بیان کرے۔

4. کہ جو کُچھ ٹِڈّیوں کے ایک غول سے بچا اُسے دُوسراغول نِگل گیااور جو کُچھ دُوسرے سے بچا اُسے تِیسرا غول چَٹکر گیا اور جو کُچھ تِیسرے سے بچا اُسےچَوتھا غول کھا گیا۔

5. اَے متوالو جاگو اور ماتم کرو!اَے مَے نوشی کرنے والو نئی مَے کے لِئے چِلاّؤکیونکہ وہ تُمہارے مُنہ سے چِھن گئی ہے۔

6. کیونکہ میرے مُلک پر ایک قَوم چڑھ آئی ہےجِس کے لوگ زورآور اور بے شُمار ہیں ۔اُن کے دانت شیرِ بَبر کے سے ہیں اور اُن کیداڑھیں شیرنی کی سی ہیں۔

7. اُنہوں نے میرے تاکِستان کو اُجاڑ ڈالااور میرے انجِیر کے درختوں کو توڑ ڈالا ہے ۔اُنہوں نے اُن کو بِالکُل چِھیل چھال کرپھینک دِیا ۔اُن کی ڈالِیاں سفید نِکل آئِیں۔

یُوایل 1