1. اور دُوسرا قُرعہ شمعُو ن کے نام پر بنی شمعُون کے قبِیلہ کے واسطے اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا اور اُن کی مِیراث بنی یہُوداہ کی مِیراث کے درمِیان تھی۔
2. اور اُن کی مِیراث میں بیرسِبع یا سبع تھا اور مولاد ہ۔
3. اور حصارسعو ل اور بالا ہ اور عضم۔
4. اور التولد اور بتُول اور حُرمہ۔
5. اور صِقلاج اور بَیت مرکبو ت اور حصار سُوسہ۔
6. اور بَیت لِباؤ ت اور ساروحن ۔ یہ تیرہ شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔
7. عَین اور رِمّون اور عتر اور عسن ۔ یہ چار شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔
8. اور وہ سب گاؤں بھی اِن کے تھے جو اِن شہروں کے آس پاس بعلات بیر یعنی جنُوب کے رامہ تک ہیں ۔ بنی شمعُون کے قبِیلہ کی مِیراث اُن کے گھرانوں کے مُوافِق یہ ٹھہری۔
9. بنی یہُوداہ کی مِلکِیّت میں سے بنی شمعُون کی مِیراث لی گئی کیونکہ بنی یہُوداہ کا حِصّہ اُن کے واسطے بُہت زِیادہ تھا ۔ اِس لِئے بنی شمعُون کو اُن کی مِیراث کے درمِیان مِیراث مِلی۔
10. اور تِیسرا قُرعہ بنی زبُولُون کا اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا اور اُن کی مِیراث کی حد سارِید تک تھی۔