یشُوع 18:19-22 Urdu Bible Revised Version (URD)

19. پِھر وہ حد وہاں سے بَیت حُجلہ کے شِمالی پہلُو تک پُہنچی اور اُس حد کا خاتِمہ دریایِ شور کی شِمالی کھاڑی پر ہُؤا جو یَردن کے جنُوبی سِرے پر ہے ۔ یہ جنُوب کی حد تھی۔

20. اور اُس کی مشرِقی سِمت کی حد یَردن ٹھہرا ۔ بنی بِنیمِین کی مِیراث اُن کی چَوگِرد کی حدّوں کے اِعتبار سے اور اُن کے گھرانوں کے مُوافِق یہ تھی۔

21. اور بنی بِنیمِین کے قبِیلہ کے شہر اُن کے گھرانوں کے مُوافِق یہ تھے ۔ یرِیحُو اور بَیت حُجلہ اور عیمق قصیص۔

22. اور بَیت عرابہ اور صمریم اور بَیت ا یل۔

یشُوع 18