17. وہاں سے وہ شِمال کی طرف مُڑ کر اور عَین شمس سے گُذرتی ہُوئی جلِیلوت کو گئی جو ادُمیّم کی چڑھائی کے مُقابِل ہے اور وہاں سے رُوبِن کے بیٹے بوہَن کے پتّھر تک پُہنچی۔
18. اور پھر شِمال کو جا کر مَیدان کے مُقابِل کے رُخ سے نِکلتی ہُوئی مَیدان ہی میں جا اُتری۔
19. پِھر وہ حد وہاں سے بَیت حُجلہ کے شِمالی پہلُو تک پُہنچی اور اُس حد کا خاتِمہ دریایِ شور کی شِمالی کھاڑی پر ہُؤا جو یَردن کے جنُوبی سِرے پر ہے ۔ یہ جنُوب کی حد تھی۔
20. اور اُس کی مشرِقی سِمت کی حد یَردن ٹھہرا ۔ بنی بِنیمِین کی مِیراث اُن کی چَوگِرد کی حدّوں کے اِعتبار سے اور اُن کے گھرانوں کے مُوافِق یہ تھی۔
21. اور بنی بِنیمِین کے قبِیلہ کے شہر اُن کے گھرانوں کے مُوافِق یہ تھے ۔ یرِیحُو اور بَیت حُجلہ اور عیمق قصیص۔
22. اور بَیت عرابہ اور صمریم اور بَیت ا یل۔
23. اور عوّیم اور فارہ اور عُفرہ۔
24. اور کفَرالعمُّو نی اور عُفنی اور جِبع ۔ یہ بارہ شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔
25. اور جِبعو ن اور رامہ اور بیرو ت۔
26. مِصفاہ اور کفِیر ہ اور موضہ۔
27. اور رقم اور ارفیل اور ترا لہ۔
28. اور ضِلع الف اور یبُوسِیوں کا شہر جو یروشلِیم ہے اور جِبعت اور قر یت ۔ یہ چَودہ شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں ۔ بنی بِنیمِین کی مِیراث اُن کے گھرانوں کے مُوافِق یہ ہے۔