50. اور عناب اور اِستموہ اور عنِیم۔
51. اور جشن اور حولُون اور جِلوہ یہ گیارہ شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔
52. اراب اور دوماہ اور اشعان۔
53. اور ینیِم اور بَیت تفو ح اور افیقہ۔
54. اور حُمطہ اور قریت اربع جو حبرُو ن ہے اور صیعُور ۔ یہ نَو شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔
55. معُون ۔ کرمِل اور زِیف اور یُوطّہ۔
56. اوریزرعیل اور یقدِعا م اور زنُو ح۔
57. قین۔ جِبعہ اور تِمنہ ۔ یہ دس شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔
58. حلحُو ل اور بَیت صُور اور جدُور۔
59. اور معرات اور بَیت عنو ت اور اِلتقو ن ۔ یہ چھ شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔ ٍ
60. قریت بعل جو قریت یعرِ یم ہے اور ر بّہ یہ دو شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔
61. اور بیابان میں بَیت عرابہ اور مِدّین اور سکا کہ۔
62. اور نِبسا ن اور نمک کا شہر اور عین جدی ۔ یہ چھ شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔
63. اور یبوسیوں کو جو یروشلِیم کے باشِندے تھے بنی یہُوداہ نِکال نہ سکے ۔ سو یبوسی بنی یہُوداہ کے ساتھ آج کے دِن تک یروشلِیم میں بسے ہُوئے ہیں۔