1. اور جب یروشلِیم کے بادشاہ ادُونی صدق نے سُنا کہ یشُوع نے عی کو سر کر کے اُسے نیست و نابُود کر دِیا اور جَیسا اُس نے یرِیحُو اور وہاں کے بادشاہ سے کِیا وَیسا ہی عی اور اُس کے بادشاہ سے کِیا اور جِبعو ن کے باشِندوں نے بنی اِسرائیل سے صُلح کر لی اور اُن کے درمِیان رہنے لگے ہیں۔
2. تو وہ سب بُہت ہی ڈرے کیونکہ جِبعو ن ایک بڑا شہر بلکہ بادشاہی شہروں میں سے ایک کی مانِند اور عی سے بڑا تھا اور اُس کے سب مَرد بڑے بہادُر تھے۔
3. اِس لِئے یروشلِیم کے بادشاہ ادُونی صدق نے حبرو ن کے بادشاہ ہُوہا م اور یرمو ت کے بادشاہ پِیرام اور لکِیس کے بادشاہ یافیع اور عجلُو ن کے بادشاہ دبِیر کو یُوں کہلا بھیجا کہ۔
4. میرے پاس آؤ اور میری کُمک کرو اور چلو ہم جِبعو ن کو ماریں کیونکہ اُس نے یشُوع اور بنی اِسرائیل سے صُلح کر لی ہے۔
5. اِس لِئے امورِیوں کے پانچ بادشاہ یعنی یروشلِیم کابادشاہ اور حبرو ن کا بادشاہ اور یرمو ت کا بادشاہ اور لکِیس کا بادشاہ اور عجلُو ن کا بادشاہ اِکٹّھے ہُوئے اور اُنہوں نے اپنی سب فَوجوں کے ساتھ چڑھائی کی اور جِبعو ن کے مُقابِل ڈیرے ڈال کر اُس سے جنگ شرُوع کی۔
6. تب جِبعو ن کے لوگوں نے یشُو ع کو جو جِلجا ل میں خَیمہ زن تھا کہلا بھیجا کہ اپنے خادِموں کی طرف سے اپنا ہاتھ مت کھینچ ۔ جلد ہمارے پاس پُہنچ کر ہم کو بچا اور ہماری مدد کر اِس لِئے کہ سب اموری بادشاہ جو کوہِستانی مُلک میں رہتے ہیں ہمارے خِلاف اِکٹّھے ہُوئے ہیں۔
7. تب یشُو ع سب جنگی مَردوں اور سب زبردست سُورماؤں کو ہمراہ لے کر جِلجا ل سے چل پڑا۔
8. اور خُداوند نے یشُوع سے کہا اُن سے نہ ڈر ۔ اِس لِئے کہ مَیں نے اُن کو تیرے ہاتھ میں کر دِیا ہے ۔ اُن میں سے ایک مَرد بھی تیرے سامنے کھڑا نہ رہ سکے گا۔
9. پس یشُوع راتوں رات جِلجا ل سے چل کر ناگہاں اُن پر آ پڑا۔
10. اور خُداوند نے اُن کو بنی اِسرائیل کے سامنے شِکست دی اور اُس نے اُن کو جِبعو ن میں بڑی خُونریزی کے ساتھ قتل کِیا اور بَیت حَورُو ن کی چڑھائی کے راستہ پر اُن کو رگیدا اور عزیقا ہ اور مقّیدہ تک اُن کو مارتا گیا۔
11. اور جب وہ اِسرائیلِیوں کے سامنے سے بھاگے اور بَیت حَورُو ن کے اُتار پر تھے تو خُداوند نے عزیقا ہ تک آسمان سے اُن پر بڑے بڑے پتّھر برسائے اور وہ مَر گئے اور جو اولوں سے مَرے وہ اُن سے جِن کو بنی اِسرائیل نے تہِ تَیغ کِیا کہِیں زِیادہ تھے۔
12. اور اُس دِن جب خُداوند نے امورِیوں کو بنی اِسرائیل کے قابُو میں کر دِیا یشُوع نے خُداوند کے حضُور بنی اِسرائیل کے سامنے یہ کہا۔اَے سُورج! تُو جِبعو ن پراور اَے چاند! تو وادیِ ایالو ن میں ٹھہرا رہ