یسعیاہ 8:1-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. پِھر خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ ایک بڑی تختی لے اور اُس پر صاف صاف لِکھ مہیر شالال حاش بز کے لِئے۔

2. اور دو دِیانت دار گواہوں کو یعنی اُوریا ہ کاہِن کو اور زکریا ہ بِن یبر کیاہ کو شاہِد بنا۔

3. اور مَیں نبِیّہ کے پاس گیا ۔ سو وہ حامِلہ ہُوئی اوربیٹا پَیدا ہُؤا ۔ تب خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ اُس کانام مہیرشالال حاش بز رکھ۔

4. کیونکہ اِس سے پیشتر کہ یہ لڑکا ابّا اور امّاں کہناسِیکھے دمِشق کا مال اور سامر یہ کی لُوٹ کو اُٹھواکر شاہِ اسُور کے حضُور لے جائیں گے۔

5. پِھر خُداوند نے مُجھ سے فرمایا۔

6. چُونکہ اِن لوگوں نے چشمۂِ شِیلو خ کے آہستہ رَو پانی کو ردّ کِیا اور رضِین اور رملیا ہ کے بیٹے پر مائِل ہُوئے۔

7. اِس لِئے اب دیکھ خُداوند دریایِ فرا ت کے سخت شدِید سَیلاب کو یعنی شاہِ اسُور اور اُس کی ساری شَوکت کواِن پر چڑھا لائے گا اور وہ اپنے سب نالوں پر اور اپنے سب کناروں سے بہہ نِکلے گا۔

8. اور وہ یہُودا ہ میں بڑھتا چلا جائے گا اور اُس کی طُغیانی بڑھتی جائے گی ۔ وہ گردن تک پُہنچے گااور اُس کے پروں کے پَھیلاؤ سے تیرے مُلک کی ساری وُسعت اَے عِمّانُوایل چُھپ جائے گی۔

9. اَے لوگو دُھوم مچاؤ پر تُم ٹُکڑے ٹُکڑے کِئے جاؤ گے اور اَے دُور دُور کے مُلکوں کے باشِندوں سُنو! کمرباندھو پر تُمہارے ٹُکڑے ٹُکڑے کِئے جائیں گے ۔ کمر باندھوپر تُمہارے پُرزے پُرزے ہوں گے۔

10. تُم منصُوبہ باندھو پر وہ باطِل ہو گا ۔ تُم کُچھ کہواور اُسے قِیام نہ ہو گا کیونکہ خُدا ہمارے ساتھ ہے۔

11. کیونکہ خُداوند نے جب اُس کا ہاتھ مُجھ پر غالِب ہُؤااور اِن لوگوں کی راہ میں چلنے سے مُجھے منع کِیا تومُجھ سے یُوں فرمایا کہ۔

12. تُم اُس سب کو جِسے یہ لوگ سازِش کہتے ہیں سازِش نہ کہو اور جِس سے وہ ڈرتے ہیں تُم نہ ڈرو اور نہ گھبراؤ۔

یسعیاہ 8