یسعیاہ 46:7-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. وہ اُسے کندھے پر اُٹھاتے ہیں ۔وہ اُسے لے جا کر اُس کی جگہ پر نصب کرتے ہیںاور وہ کھڑا رہتا ہے ۔وہ اپنی جگہ سے سرکتا نہیں بلکہ اگر کوئی اُسےپُکارے تو وہ نہ جواب دے سکتا ہےاور نہ اُسے مُصِیبت سے چُھڑا سکتا ہے۔

8. اَے گُنہگارو! اِس کو یاد رکھّو اور مَرد بنو ۔اِس پرپِھر سوچو۔

9. پہلی باتوں کو جو قدِیم سے ہیں یاد کرو کہمَیں خُدا ہُوں اور کوئی دُوسرا نہیں ۔مَیں خُدا ہُوں اور مُجھ سا کوئی نہیں۔

10. جو اِبتدا ہی سے انجام کی خبر دیتا ہُوںاور ایّامِ قدِیم سے وہ باتیں جو اب تک وقُوعمیں نہیں آئِیں بتاتاہُوںاور کہتا ہُوں کہ میری مصلحت قائِم رہے گیاور مَیں اپنی مرضی بِالکُل پُوری کرُوں گا۔

یسعیاہ 46