18. یعنی خُداوند یُوں فرماتا ہےکہ پِچھلی باتوں کو یادنہ کرواور قدِیم باتوں پر سوچتے نہ رہو۔
19. دیکھو مَیں ایک نیا کام کرُوں گا ۔اب وہ ظہُور میں آئے گا ۔کیا تُم اُس سے ناواقِف رہو گے؟ہاں مَیں بیابان میں ایک راہ اور صحرا میں ندیاںجاری کرُوں گا۔
20. جنگلی جانور گِیدڑ اور شُتر مُرغ میری تعظِیم کریں گےکیونکہ مَیں بیابان میں پانی اور صحرا میں ندیاںجاری کرُوں گاتاکہ میرے لوگوں کے لِئے یعنی میرے برگُزِیدوںکے پِینے کے لِئے ہوں۔
21. مَیں نے اِن لوگوں کو اپنے لِئے بنایاتاکہ وہ میری حمد کریں۔
22. تَو بھی اَے یعقُو ب! تُو نے مُجھے نہ پُکارا بلکہ اَےاِسرائیل ! تُو مُجھ سے تنگ آ گیا۔
23. تُو برّوں کو اپنی سوختنی قُربانِیوں کے لِئے میرےحضُور نہیں لایااور تُو نے اپنے ذبِیحوں سے میری تعظِیم نہیں کی ۔مَیں نے تُجھے ہدیہ لانے پر مجبُور نہیں کِیااور لُبان جلانے کی تکلِیف نہیں دی۔