یسعیاہ 40:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. تسلّی دو تُم میرے لوگوں کو تسلّی دو ۔ تُمہارا خُدافرماتاہے۔

2. یروشلیِم کو دِلاسا دواور اُسے پُکار کر کہو کہ اُس کی مُصِیبت کے دِنجو جنگ و جدل کے تھے گُذر گئے ۔اُس کے گُناہ کا کفّارہ ہُؤااور اُس نے خُداوند کے ہاتھ سے اپنے سبگُناہوں کا بدلہ دو چند پایا۔

3. پُکارنے والے کی آواز!بیابان میں خُداوند کی راہ درُست کرو ۔صحرا میں ہمارے خُدا کے لِئے شاہراہ ہموار کرو۔

4. ہر ایک نشیب اُونچا کِیا جائےاور ہر ایک پہاڑ اورٹِیلا پست کِیا جائےاور ہر ایک ٹیڑھی چِیز سِیدھی اورہر ایک ناہموارجگہ ہموار کی جائے۔

5. اور خُداوند کا جلال آشکارا ہو گااور تمام بشر اُس کودیکھے گاکیونکہ خُداوند نے اپنے مُنہ سے فرمایا ہے۔

6. ایک آواز آئی کہ مُنادی کراور مَیں نے کہا مَیں کیامُنادی کرُوں؟ہر بشر گھاس کی مانِند ہےاور اُس کی ساری رَونق مَیدان کے پُھولکی مانِند۔

یسعیاہ 40