1. بیابان اور وِیرانہ شادمان ہوں گے اور دشت خُوشیکرے گااور نرگِس کی مانِند شگُفتہ ہو گا۔
2. اُس میں کثرت سے کلِیاں نِکلیں گی ۔ وہ شادمانیسے گاکر خُوشی کرے گا ۔لُبنا ن کی شَوکت اورکرمِل اور شارُو ن کی زِینتاُسے دی جائے گی ۔وہ خُداوند کا جلال اور ہمارے خُدا کی حشمتدیکھیں گے۔
3. کمزور ہاتھوں کو زور اورناتوان گُھٹنوں کو توانائی دو۔