8. تب اسُور اُسی تلوار سے گِر جائے گا جو اِنسان کی نہیں اور وُہی تلوار جو آدمی کی نہیں اُسے ہلاک کرے گی ۔ وہ تلوار کے سامنے سے بھاگے گا اور اُس کے جواں مرد خِراج گُذار بنیں گے۔
9. اور وہ خَوف کے سبب سے اپنے حصِین مکان سے گُذر جائے گااور اُس کے سردار جھنڈے سے خَوف زدہ ہو جائیں گے ۔ یہ خُداوندفرماتا ہے جِس کی آگ صِیُّون میں اور بھٹّی یروشلیِم میں ہے۔