یسعیاہ 30:15-23 Urdu Bible Revised Version (URD)

15. کیونکہ خُداوند یہووا ہ اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتا ہے کہ واپس آنے اور خاموش بَیٹھنے میں تُمہاری سلامتی ہے۔ خاموشی اور توکُّل میں تُمہاری قُوّت ہے پر تُم نے یہ نہ چاہا۔

16. تُم نے کہا نہیں ہم تو گھوڑوں پر چڑھ کر بھاگیں گے ۔اِس لِئے تُم بھاگو گے اور کہا ہم تیز رفتار جانوروں پرسوار ہوں گے پس تُمہارا پِیچھا کرنے والے تیز رفتار ہوں گے۔

17. ایک کی جِھڑکی سے ایک ہزار بھاگیں گے ۔ پانچ کی جِھڑکی سے تُم اَیسا بھاگو گے کہ تُم اُس علامت کی مانِند جوپہاڑ کی چوٹی پر اور اُس نِشان کی مانِند جو کوہ پر نصب کِیا گیا ہو رہ جاؤ گے۔

18. تَو بھی خُداوند تُم پر مِہربانی کرنے کے لِئے اِنتظارکرے گاا اور تُم پر رحم کرنے لِئے بُلند ہو گا کیونکہ خُداوندعادِل خُدا ہے ۔ مُبارک ہیں وہ سب جو اُس کا اِنتظار کرتے ہیں۔

19. کیونکہ اَے صِیُّونی قَوم! جو یروشلیِم میں بسے گی تُو پِھر نہ روئے گی ۔ وہ تیری فریاد کی آواز سُن کر یقِیناًتُجھ پر رحم فرمائے گا۔ وہ سُنتے ہی تُجھے جواب دے گا۔

20. اور اگرچہ خُداوند تُجھ کو تنگی کی روٹی اور مُصِیبت کا پانی دیتا ہے تَو بھی تیرا مُعلِّم پِھر تُجھ سے رُوپوش نہ ہو گا بلکہ تیری آنکھیں اُس کو دیکھیں گی۔

21. اور جب تُو دہنی یا بائِیں طرف مُڑے تو تیرے کان تیرے پِیچھے سے یہ آواز سُنیں گے کہ راہ یِہی ہے اِس پر چل۔

22. اُس وقت تُو اپنی کھودی ہُوئی مُورتوں پر مڑھی ہُوئی چاندی اور ڈھالے ہُوئے بُتوں پر چڑھے ہُوئے سونے کو ناپاک کرے گا ۔ تُو اُسے حَیض کے لتّہ کی مانِند پھینک دے گا۔ تُو اُسے کہے گا نِکل دُور ہو۔

23. تب وہ تیرے بِیج کے لِئے جو تُو زمِین میں بوئے بارِش بھیجے گا اور زمِین کی افزایش کی روٹی کا غلّہ عُمدہ اورکثرت سے ہو گا ۔ اُس وقت تیرے جانور وسِیع چراگاہوں میںچریں گے۔

یسعیاہ 30