یسعیاہ 23:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. صُور کی بابت بارِ نبُوّت۔اَے ترسِیس کے جہازو! واوَیلا کرو کیونکہ وہ اُجڑگیا وہاں کوئی گھر اور کوئی داخِل ہونے کی جگہ نہیں ۔ کِتّیم کی زمِین سے اُن کو یہ خبر پُہنچی ہے۔

2. اَے ساحِل کے باشِندو جِن کو صَیدانی سَوداگروں نے جو سمُندر کے پار آتے جاتے ہیں مالا مال کر دِیا ہے خاموش رہو۔

3. سمُندر کے پار سے سِیحور کا غلّہ اور وادیِ نِیل کی فصل اُس کی آمدنی تھی ۔ سو وہ قَوموں کی تِجارت گاہ بنا۔

4. اَے صَیدا تُو شرما کیونکہ سمُندر نے کہا ہے سمُندرکی گڑھی نے کہا مُجھے دردِ زِہ نہیں لگا اور مَیں نے بچّے نہیں جنے ۔ مَیں جوانوں کو نہیں پالتی اور کُنواریوں کی پرورِش نہیں کرتی ہُوں۔

5. جب اہلِ مِصر کو یہ خبر پُہنچے گی تو وہ صُور کی خبرسے بُہت غمگِین ہوں گے۔

6. اَے ساحِل کے باشِندو تُم زار زار روتے ہُوئے ترسِیس کو چلے جاؤ۔

7. کیا یہ تُمہاری شادمان بستی ہے جِس کی ہستی قدِیم سے ہے؟ اُسی کے پاؤں اُسے دُور دُور لے جاتے ہیں کہ پردیس میں رہے۔

یسعیاہ 23