12. کیونکہ ربُّ الافواج کا دِن تمام مغرُوروں بُلند نظروں اور مُتکبِّروں پر آئے گا اور وہ پست کِئے جائیں گے۔
13. اور لُبنا ن کے سب دیوداروں پر جو بُلند اور اُونچے ہیں اور بسن کے سب بلُوطوں پر۔
14. اور سب اُونچے پہاڑوں اور سب بُلند ٹِیلوں پر۔
15. اور ہر ایک اُونچے بُرج پر اور ہر ایک فصِیلی دِیوارپر۔
16. اورترسِیس کے سب جہازوں پر غرض ہر ایک خُوش نُما منظر پر۔
17. اور آدمی کا تکبُّر زیر کِیا جائے گا اور لوگوں کی بُلندبِینی پست کی جائے گی اور اُس روز خُداوند ہی سر بُلندہو گا۔
18. اور تمام بُت بِالکُل فنا ہو جائیں گے۔
19. اور جب خُداوند اُٹھے گا کہ زمِین کو شِدّت سے ہِلائے تو لوگ اُس کے ڈر سے اور اُس کے جلال کی شَوکت سے پہاڑوں کے غاروں اور زمِین کے شِگافوں میں گُھسیں گے۔