1. وہ بات جو یسعیا ہ بِن آمُوص نے یہُودا ہ اور یروشلیِم کے حق میں رویا میں دیکھی۔
2. آخِری دِنوں میں یُوں ہو گا کہخُداوند کے گھر کاپہاڑ پہاڑوں کی چوٹی پر قائِمکِیا جائے گااور ٹِیلوں سے بُلند ہو گااور سب قَومیں وہاں پُہنچیں گی۔
3. بلکہ بُہت سی اُمّتیں آئیں گی اور کہیں گیآؤ خُداوند کے پہاڑ پر چڑھیں یعنی یعقُو ب کےخُدا کے گھر میں داخِل ہوںاور وہ اپنی راہیں ہم کو بتائے گااور ہم اُس کے راستوں پر چلیں گےکیونکہ شرِیعت صِیّون سے اور خُداوند کا کلام یروشلیِمسے صادِر ہو گا۔
4. اور وہ قَوموں کے درمِیان عدالت کرے گااور بُہت سی اُمّتوں کو ڈانٹے گااور وہ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیںاور اپنے بھالوں کو ہنسوے بنا ڈالیں گےاور قَوم قَوم پر تلوار نہ چلائے گیاور وہ پِھر کبھی جنگ کرنا نہ سِیکھیں گے۔