یسعیاہ 14:1-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. کیونکہ خُداوند یعقُو ب پر رحم فرمائے گا بلکہ وہ اِسرائیل کو ہنُوز برگُزیدہ کرے گا اور اُن کو اُن کے مُلک میں پِھر قائِم کرے گا اور پردیسی اُن کے ساتھ میل کریں گے اوریعقُو ب کے گھرانے سے مِل جائیں گے۔

2. اور لوگ اُن کو لا کر اُن کے مُلک میں پُہنچائیں گے اوراِسرائیل کا گھرانا خُداوند کی سرزمِین میں اُن کا مالِک ہو کر اُن کو غُلام اور لَونڈیاں بنائے گا کیونکہ وہ اپنے اسِیر کرنے والوں کو اسِیر کریں گے اور اپنے ظُلم کرنے والوں پر حُکومت کریں گے۔ بابل کا بادشاہ مُردوں کی سرزمِین میں

3. اور یُوں ہو گا کہ جب خُداوند تُجھے تیری مِحنت و مشقّت سے اور سخت خِدمت سے جو اُنہوں نے تُجھ سے کرائی راحت بخشے گا۔

4. تب تُو شاہِ بابل کے خِلاف یہ مثل لائے گا اور کہے گاکہظالِم کَیسا نابُود ہو گیا! اور غاصِب کَیسا نیست ہُؤا!۔

5. خُداوند نے شرِیروں کا لٹھ یعنی بے اِنصاف حاکِموں کا عصا توڑ ڈالا۔

6. وُہی جو لوگوں کو قہر سے مارتا رہا اور قَوموں پر غضب کے ساتھ حُکمرانی کرتا رہا اور کوئی روک نہ سکا۔

7. ساری زمِین پر آرام و آسایش ہے ۔ وہ یکایک گِیت گانے لگتے ہیں۔

8. ہاں صنوبر کے درخت اور لُبنا ن کے دیودار تُجھ پر یہ کہتے ہُوئے خُوشی کرتے ہیں کہ جب سے تُو گِرایا گیاتب سے کوئی کاٹنے والا ہماری طرف نہیں آیا۔

9. پاتال نِیچے سے تیرے سبب سے جُنبِش کھاتا ہے کہ تیرے آتے وقت تیرا اِستقبال کرے ۔ وہ تیرے لِئے مُردوں کویعنی زمِین کے سب سرداروں کو جگاتا ہے ۔ وہ قَوموں کے سب بادشاہوں کو اُن کے تختوں پر سے اُٹھا کھڑا کرتا ہے۔

یسعیاہ 14