14. میرے دِل کو تُمہارے نئے چاندوں اور تُمہاری مُقرّرہ عِیدوں سے نفرت ہے ۔ وہ مُجھ پر بار ہیں ۔ مَیں اُن کی برداشت نہیں کر سکتا۔
15. جب تُم اپنے ہاتھ پَھیلاؤ گے تو مَیں تُم سے آنکھ پھیر لُوں گا ۔ ہاں جب تُم دُعا پر دُعا کرو گے تو مَیں نہ سنُوں گا ۔ تُمہارے ہاتھ تو خُون آلُودہ ہیں۔
16. اپنے آپ کو دھو ۔ اپنے آپ کو پاک کرو ۔ اپنے بُرے کاموں کو میری آنکھوں کے سامنے سے دُور کرو۔ بد فِعلی سے بازآؤ۔