یرمِیاہ 46:11-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

11. اَے کُنواری دُخترِ مِصر ! جِلعاد کو چڑھ جا اوربلسان لے ۔تُو بے فائِدہ طرح طرح کی دوائیں اِستعمالکرتی ہے ۔تُو شِفا نہ پائے گی۔

12. قَوموں نے تیری رُسوائی کا حال سُنااور زمِین تیرے نالہ سے معمُور ہو گئیکیونکہ بہادُر ایک دُوسرے سے ٹکرا کر باہمگِر گئے۔

13. وہ کلام جو خُداوند نے یَرمِیا ہ نبی کو شاہِ بابل نبُوکدر ضر کے آنے اور مُلکِ مِصر کو شِکست دینے کے بارے میں فرمایا۔

14. مِصر میں آشکارا کرو ۔مِجدا ل میں اِشتہار دو ہاں نُوف اوتحفخِیس میںمُنادی کرو ۔کہو کہ اپنے آپ کو تیّار کرکیونکہ تلوار تیری چاروں طرف کھائے جاتی ہے۔

15. تیرے بہادُر کیوں بھاگ گئے؟وہ کھڑے نہ رہ سکے کیونکہ خُداوند نے اُن کوگِرا دِیا۔

16. اُس نے بُہتوں کو گُمراہ کِیا ۔ ہاں وہ ایک دُوسرےپر گِر پڑےاور اُنہوں نے کہااُٹھو ہم مُہلک تلوار کے ظُلم سےاپنے لوگوں میں اور اپنے وطن کو پِھرجائیں۔

17. وہ وہاں چِلاّئے کہ شاہِ مِصر فِرعَو ن برباد ہُؤا۔اُس نے مُقرّرہ وقت کو گُذر جانے دِیا۔

یرمِیاہ 46