یرمِیاہ 43:3-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. بلکہ بارُو ک بِن نیر یاہ تُجھے اُبھارتا ہے کہ تُو ہمارا مُخالِف ہو تاکہ ہم کسدیوں کے ہاتھ میں گرِفتار ہوں اور وہ ہم کو قتل کریں اور اَسِیر کر کے بابل کو لے جائیں۔

4. پس یُوحنا ن بِن قرِیح اور سب فَوجی سرداروں اور سب لوگوں نے خُداوند کا یہ حُکم کہ وہ یہُودا ہ کے مُلک میں رہیں نہ مانا۔

5. پر یُوحنا ن بِن قرِیح اور سب فَوجی سرداروں نے یہُودا ہ کے سب باقی لوگوں کو جو تمام قَوموں میں سے جہاں جہاں وہ تِتّربِتّر کِئے گئے تھے اور یہُودا ہ کے مُلک میں بسنے کو واپس آئے تھے ساتھ لِیا۔

6. یعنی مَردوں اور عَورتوں اور بچّوں اور شاہزادِیوں اورجِس کِسی کو جلوداروں کے سردار نبُوزرادا ن نے جِدلیا ہ بِن اخِیقا م بِن سافن کے ساتھ چھوڑا تھا اور یَرمِیا ہ نبی اور بارُو ک بِن نیریا ہ کو ساتھ لِیا۔

7. اور وہ مُلکِ مِصر میں آئے کیونکہ اُنہوں نے خُداوند کا حُکم نہ مانا ۔ پس وہ تحفخِیس میں پُہنچے۔

8. تب خُداوند کا کلام تحفخیِس میں یَرمِیا ہ پر نازِل ہُؤا۔

9. کہ بڑے پتّھر اپنے ہاتھ میں لے اور اُن کو فرعُو ن کے محلّ کے مدخل پر جو تحفخِیس میں ہے بنی یہُوداہ کی آنکھوں کے سامنے چُونے سے فرش میں لگا۔

یرمِیاہ 43