1. اور یُوں ہُؤا کہ جب یَرمِیا ہ سب لوگوں سے وہ سب باتیں جو خُداوند اُن کے خُدا نے اُس کی معرفت فرمائی تِھیں یعنی یہ سب باتیں کہہ چُکا۔
2. تو عزریا ہ بِن ہوسعیا ہ اور یُوحنا ن بِن قرِیح اور سب مغرُور لوگوں نے یَرمِیا ہ سے یُوں کہا کہ تُو جُھوٹ بولتا ہے۔ خُداوند ہمارے خُدا نے تُجھے یہ کہنے کو نہیں بھیجا کہ مِصر میں بسنے کو نہ جاؤ۔
3. بلکہ بارُو ک بِن نیر یاہ تُجھے اُبھارتا ہے کہ تُو ہمارا مُخالِف ہو تاکہ ہم کسدیوں کے ہاتھ میں گرِفتار ہوں اور وہ ہم کو قتل کریں اور اَسِیر کر کے بابل کو لے جائیں۔
4. پس یُوحنا ن بِن قرِیح اور سب فَوجی سرداروں اور سب لوگوں نے خُداوند کا یہ حُکم کہ وہ یہُودا ہ کے مُلک میں رہیں نہ مانا۔