جب لشکروں کے سب سرداروں نے اور اُن کے آدمِیوں نے جومَیدان میں رہ گئے تھے سُنا کہ شاہِ بابل نے جِدلیا ہ بِن اخِیقا م کو مُلک کا حاکِم مُقرّر کِیا ہے اور مَردوں اور عَورتوں اور بچّوں کو اورمملکت کے مِسکِینوں کو جو اَسِیر ہو کر بابل کو نہ گئے تھے اُس کے سپُرد کِیا ہے۔