10. اَے قَومو! خُداوند کا کلام سُنواور دُور کے جزِیروں میں مُنادی کرو اور کہو کہجِس نے اِسرائیل کو تِتّربِتّر کِیا وُہی اُسے جمعکرے گااور اُس کی اَیسی نِگہبانی کرے گا جَیسی گڈریا اپنےگلّہ کی۔
11. کیونکہ خُداوند نے یعقُو ب کا فِدیہ دِیا ہے اور اُسےاُس کے ہاتھ سے جو اُس سے زورآور تھا رہائیبخشی ہے۔
12. پس وہ آئیں گے اور صِیُّون کی چوٹی پر گائیں گےاور خُداوند کی نِعمتوںیعنی اناج اور مَے اور تیلاور گائے بَیل کے اور بھیڑ بکری کے بچّوں کیطرف اِکٹّھے رواں ہوں گےاور اُن کی جان سیراب باغ کی مانِند ہو گیاور وہ پِھر کبھی غم زدہ نہ ہوں گے۔
13. اُس وقت کُنواریاںاور پِیر و جوان خُوشی سے رقص کریں گےکیونکہ مَیں اُن کے غم کو خُوشی سے بدل دُوں گا اوراُن کو تسلّی دے کر غم کے بعد شادمانکرُوں گا۔
14. اور مَیں کاہِنوں کی جان کو چِکنائی سے سیر کرُوں گااور میرے لوگ میری نِعمتوں سے آسُودہ ہوں گےخُداوند فرماتا ہے۔
15. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہرامہ میں ایک آواز سُنائی دی ۔ نَوحہ اور زارزار رونا ۔راخِل اپنے بچّوں کو رو رہی ہےوہ اپنے بچّوں کی بابت تسلّی پذِیر نہیں ہوتیکیونکہ وہ نہیں ہیں۔
16. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اپنی زاری کی آواز کو روکاور اپنی آنکھوں کو آنسُوؤں سے باز رکھکیونکہ تیری مِحنت کے لِئے اجر ہےخُداوند فرماتا ہے اور وہ دُشمن کے مُلک سےواپس آئیں گے۔
17. اور خُداوند فرماتا ہےتیری عاقِبت کی بابت اُمّیدہے کیونکہ تیرے بچّےپِھر اپنی حدُود میں داخِل ہوں گے۔
18. فی الحقِیقت مَیں نے افرائِیم کو اپنے آپ پر یُوںماتم کرتے سُنا کہتُو نے مُجھے تنبِیہہ کی اور مَیں نے اُس بچھڑے کیمانِند جو سِدھایا نہیں گیا تنبِیہہ پائی ۔تُو مُجھے پھیر تو مَیں پِھرُوں گاکیونکہ تُو ہی میرا خُداوند خُدا ہے۔
19. کیونکہ پِھرنے کے بعد مَیں نے تَوبہ کیاور تربِیّت پانے کے بعد مَیں نے اپنی ران پرہاتھ مارا ۔مَیں شرمِندہ بلکہ پریشان خاطِر ہُؤااِس لِئے کہ مَیں نے اپنی جوانی کی ملامتاُٹھائی تھی۔
20. کیا افرائِیم میرا پِیارا بیٹا ہے؟کیا وہ پسندِیدہ فرزند ہے؟کیونکہ جب جب مَیں اُس کے خِلاف کُچھکہتا ہُوںتو اُسے جی جان سے یاد کرتا ہُوں ۔اِس لِئے میرا دِل اُس کے لِئے بیتاب ہے ۔مَیں یقِیناً اُس پر رحمت کرُوں گا خُداوندفرماتا ہے۔