1. جب شاہِ بابل نبُوکدر ضر شاہِ یہُودا ہ یکُونیا ہ بِن یہُویقِیم کو اور یہُودا ہ کے اُمرا کو کارِیگروں اور لُہاروں سمیت یروشلیِم سے اَسِیرکر کے بابل کو لے گیا تو خُداوند نے مُجھ پر نُمایاں کِیا اور کیا دیکھتا ہُوں کہ خُداوند کی ہَیکل کے سامنے اِنجِیر کی دو ٹوکریاں دھری تِھیں۔
2. ایک ٹوکری میں اچّھے سے اچّھے اِنجِیر تھے ۔ اُن کی مانِند جو پہلے پکتے ہیں اور دُوسری ٹوکری میں نِہایت خراب اِنجِیر تھے۔ اَیسے خراب کہ کھانے کے قابِل نہ تھے۔
3. اور خُداوند نے مُجھ سے فرمایا اَے یَرمِیا ہ! تُو کیا دیکھتا ہے؟اور مَیں نے عرض کی اِنجِیر۔ اچّھے اِنجِیر۔ نِہایت اچّھے اور خراب اِنجِیر ۔ بُہت خراب ۔ اَیسے خراب کہ کھانے کے قابِل نہیں۔
4. پِھر خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا کہ۔