1. خُداوند فرماتا ہے اُن چرواہوں پر افسوس جو میری چراگاہ کی بھیڑوں کو ہلاک و پراگندہ کرتے ہیں!۔
2. اِس لِئے خُداوند اِسرائیل کا خُدا اُن چرواہوں کی مُخالفت میں جو میرے لوگوں کی چَوپانی کرتے ہیں یُوں فرماتا ہے کہ تُم نے میرے گلّہ کو پراگندہ کِیا اوراُن کو ہانک کر نِکال دِیا اور نِگہبانی نہیں کی ۔ دیکھو مَیں تُمہارے کاموں کی بُرائی تم پر لاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے۔
3. پر مَیں اُن کو جو میرے گلّہ سے بچ رہے ہیں تمام مُمالِک سے جہاں جہاں مَیں نے اُن کو ہانک دِیا تھا جمع کر لُوں گا اور اُن کو پِھر اُن کے گلّہ خانوں میں لاؤُں گا اور وہ پھلیں گے اور بڑھیں گے۔
4. اور مَیں اُن پر اَیسے چَوپان مُقرّر کرُوں گا جو اُن کو چرائیں گے اور وہ پِھر نہ ڈریں گے نہ گھبرائیں گے نہ گُم ہوں گے خُداوند فرماتا ہے۔
5. دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں داؤُد کے لِئے ایک صادِق شاخ پَیدا کرُوں گا اور اُس کی بادشاہی مُلک میں اِقبال مندی اور عدالت اور صداقت کے ساتھ ہو گی۔
6. اُس کے ایّام میں یہُودا ہ نجات پائے گا اور اِسرائیل سلامتی سے سکُونت کرے گا اور اُس کا نام یہ رکھّا جائے گا خُداوند ہماری صداقت۔
7. اِسی لِئے دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ وہ پِھر نہ کہیں گے کہ زِندہ خُداوند کی قَسم جو بنی اِسرائیل کو مُلکِ مِصر سے نِکال لایا۔
8. بلکہ زِندہ خُداوند کی قَسم جو اِسرائیل کے گھرانے کی اَولاد کو شِمال کی سرزمِین سے اور اُن سب مملکتوں سے جہاں جہاں مَیں نے اُن کو ہانک دِیا تھا نِکال لایا اور وہ اپنے مُلک میں بسیں گے۔
9. نبِیوں کی بابت ۔ میرا دِل میرے اندر ٹُوٹ گیا ۔میری سب ہڈِّیاں تھرتھراتی ہیں ۔خُداوند اور اُس کے پاک کلام کے سبب سےمَیں متوالا سا ہُوںاور اُس شخص کی مانِند جو مَے سے مغلُوب ہو۔
10. یقِیناً زمِین بدکاروں سے پُر ہے ۔لَعنت کے سبب سے زمِین ماتم کرتی ہے ۔مَیدان کی چراگاہیں سُوکھ گئِیںکیونکہ اُن کی روِش بُری اور اُن کا زور ناحق ہے۔
11. کہ نبی اور کاہِن دونوں ناپاک ہیں ۔ہاں مَیں نے اپنے گھر کے اندر اُن کی شرارت دیکھیخُداوند فرماتا ہے۔