اِس لِئے خُداوند اِسرائیل کا خُدا اُن چرواہوں کی مُخالفت میں جو میرے لوگوں کی چَوپانی کرتے ہیں یُوں فرماتا ہے کہ تُم نے میرے گلّہ کو پراگندہ کِیا اوراُن کو ہانک کر نِکال دِیا اور نِگہبانی نہیں کی ۔ دیکھو مَیں تُمہارے کاموں کی بُرائی تم پر لاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے۔