ہوسیعَِ 8:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. تُرہی اپنے مُنہ سے لگا ۔ وہ عُقاب کی طرح خُداوند کے گھر پر ٹُوٹ پڑا ہے کیونکہ اُنہوں نے میرے عہد سے تجاوُز کِیا اور میری شرِیعت کے خِلاف چلے۔

2. وہ مُجھے یُوں پُکارتے ہیں کہ اَے ہمارے خُدا ہم بنی اِسرائیل تُجھے پہچانتے ہیں۔

3. اِسرائیل نے بھلائی کو ترک کر دِیا ۔ دُشمن اُس کا پِیچھا کریں گے۔

4. اُنہوں نے بادشاہ مُقرّر کِئے پر میری طرف سے نہیں ۔ اُنہوں نے اُمرا کو ٹھہرایا ہے اور مَیں نے اُن کو نہ جانا ۔ اُنہوں نے اپنے سونے چاندی سے بُت بنائے تاکہ نیست و نابُود ہوں۔

5. اَے سامر یہ تیرا بچھڑا مردُود ہے ۔ میرا قہر اُن پر بھڑکا ہے ۔ وہ کب تک گُناہ سے پاک نہ ہوں گے؟۔

ہوسیعَِ 8