15. اَے اِسرائیل اگرچہ تُو بدکاری کرے تَو بھی اَیسانہ ہو کہ یہُودا ہ بھی گُنہگار ہو ۔ تُم جِلجا ل میں نہ آؤ اور بَیت آ ون پر نہ جاؤ اور خُداوند کی حیات کی قَسم نہ کھاؤ۔
16. کیونکہ اِسرائیل نے سرکش بچھیا کی مانِند سرکشی کی ہے ۔ اب خُداوند اُن کو کُشادہ جگہ میں برّہ کی مانِندچرائے گا۔
17. اِفرائِیم بُتوں سے مِل گیا ہے ۔ اُسے چھوڑ دو۔
18. وہ مَیخواری سے سیر ہو کر بدکاری میں مشغُول ہوتے ہیں۔ اُس کے حاکِم رُسوائی دوست ہیں۔
19. ہوا نے اُسے اپنے دامن میں اُٹھا لِیا ۔ وہ اپنی قُربانِیوں سے شرمِندہ ہوں گے۔