ہوسیعَِ 2:12-23 Urdu Bible Revised Version (URD)

12. اور مَیں اُس کے انگُور اور انجِیر کے درختوں کو جِن کی بابت اُس نے کہا ہے یہ میری اُجرت ہے جو میرے یاروں نے مُجھے دی ہے برباد کرُوں گا اور اُن کو جنگل بناؤُں گااور جنگلی جانور اُن کو کھائیں گے۔

13. اور خُداوند فرماتا ہے مَیں اُسے بعلِیم کے ایّام کے لِئے سزا دُوں گا جِن میں اُس نے اُن کے لِئے بخُور جلایاجب وہ بالِیوں اور زیوروں سے آراستہ ہو کر اپنے یاروں کے پِیچھے گئی اور مُجھے بُھول گئی۔

14. تَو بھی مَیں اُسے فریفتہ کر لُوں گا اور بیابان میں لا کر اُس سے تسلّی کی باتیں کہُوں گا۔

15. اور وہاں سے اُس کے تاکِستان اُسے دُوں گا اور عکُور کی وادی بھی تاکہ وہ اُمّید کا دروازہ ہو اور وہ وہاں گایا کرے گی جَیسے اپنی جوانی کے ایّام میں اور مُلکِ مِصر سے نِکل آنے کے دِنوں میں گایا کرتی تھی۔

16. اور خُداوند فرماتا ہے تب وہ مُجھے اِیشی کہے گی اور پِھر بعلی نہ کہے گی۔

17. کیونکہ مَیں بعلِیم کے نام اُس کے مُنہ سے دُور کرُوں گااور پِھر کبھی اُن کا نام نہ لِیا جائے گا۔

18. تب مَیں اُن کے لِئے جنگلی جانوروں اور ہوا کے پرِندوں اور زمِین پر رینگنے والوں سے عہد کرُوں گا اور کمان اورتلوار اور لڑائی کو مُلک سے نیست کرُوں گا اور لوگوں کوامن و امان سے لیٹنے کا مَوقع دُوں گا۔

19. اور تُجھے اپنی ابدی نامزد کرُوں گا ۔ہاں تُجھے صداقت اور عدالتاور شفقت و رحمت سے اپنی نامزد کرُوں گا۔

20. مَیں تُجھے وفاداری سے اپنی نامزد بناؤُں گااور تُوخُداوند کو پہچانے گی۔

21. اور اُس وقت مَیں سنُوں گا خُداوند فرماتا ہے ۔مَیںآسمان کی سنُوں گااور آسمان زمِین کیسُنے گا۔

22. اور زمِین اناج اور مَے اور تیل کی سُنے گی اور وہیِزرعیل کی سُنیں گے۔

23. اور مَیں اُس کو اُس سرزمِین میں اپنے لِئے بوؤُں گااور لورُ حامہ پر رحم کرُوں گااور لوعمّی سے کہُوں گاتُم میرے لوگ ہواور وہ کہیں گے اَے ہمارے خُدا!۔

ہوسیعَِ 2