ہوسیعَِ 13:3-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. اِس لِئے وہ صُبح کے بادل اور شبنم کی مانِند جلد جاتے رہیں گے اور بُھوسی کی مانِند جِس کو بگُولا کھلِیہان پر سے اُڑا لے جاتا ہے اور اُس دُھوئیں کی مانِند جو دُودکش سے نِکلتا ہے۔

4. لیکن مَیں مُلکِ مِصر ہی سے خُداوند تیرا خُدا ہُوں اور میرے سِوا تُو کِسی معبُود کو نہیں جانتا تھا کیونکہ میرے سِوا کوئی اَور نجات دینے والا نہیں ہے۔

5. مَیں نے بیابان میں یعنی خُشک زمِین میں تیری خبر گِیری کی۔

6. وہ اپنی چراگاہوں میں سیر ہُوئے اور سیر ہو کر اُن کے دِل میں گُھمنڈ سمایا اور مُجھے بُھول گئے۔

7. اِس لِئے مَیں اُن کے لِئے شیرِ بَبر کی مانِندہُؤا ۔ چِیتے کی مانِند راہ میں اُن کی گھات میں بَیٹُھوں گا۔

8. مَیں اُس رِیچھنی کی مانِند جِس کے بچّے چِھن گئے ہوں اُن سے دوچار ہُوں گا اور اُن کے دِل کا پردہ چاک کر کے شیرِ بَبر کی طرح اُن کو وہِیں نِگل جاؤُں گا ۔ دشتی درِندے اُن کو پھاڑ ڈالیں گے۔

9. اَے اِسرائیل یِہی تیری ہلاکت ہے کہ تُو میرا یعنی اپنے مددگار کا مُخالِف بنا۔

ہوسیعَِ 13