66. اور دسویں دِن عمِّیشدّی کے بیٹے اخیعزر نے جو دان کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
67. اور اُس کا ہدیہ یہ تھا ۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا ۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
68. دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
69. سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ بر ّہ۔
70. خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
71. اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے ۔ یہ عمِّیشدّ ی کے بیٹے اخیعزر کا ہدیہ تھا۔
72. اور گیارھویں دِن عکرا ن کے بیٹے فجعی ایل نے جو آشر کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
73. اور اُس کا ہدیہ یہ تھا ۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا ۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
74. دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
75. سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ بر ّہ۔
76. خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
77. اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے ۔ یہ عکرا ن کے بیٹے فجعی ایل کا ہدیہ تھا۔
78. اور بارھویں دِن عینان کے بیٹےاخیرع نے جو بنی نفتالی کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
79. اور اُس کا ہدیہ یہ تھا ۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا ۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
80. دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
81. سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ بر ّہ۔
82. خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
83. اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے ۔ یہ عینان کے بیٹے اخیر ع کا ہدیہ تھا۔
84. مذبح کے ممسُوح ہونے کے دِن جو ہدئے اُس کی تقدِیس کے لِئے اِسرائیلی رئِیسوں کی طرف سے گُذرانے گئے وہ یِہی تھے۔یعنی چاندی کے بارہ طباق ۔ چاندی کے بارہ کٹورے ۔سونے کے بارہ چمچ۔
85. چاندی کا ہر طباق وزن میں ایک سَو تِیس مِثقال اور ہر ایک کٹورا ستّر مِثقال تھا ۔ اِن برتنوں کی ساری چاندی مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے دو ہزار چار سَو مِثقال تھی۔