گِنتی 7:6-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. سو مُوسیٰ نے وہ گاڑِیاں اور بَیل لے کر اُن کو لاوِیوں کو دے دِیا۔

7. بنی جیرسون کو اُس نے اُن کی خِدمت کے لِحاظ سے دو گاڑِیاں اور چار بَیل دِئے۔

8. اور چار گاڑِیاں اور آٹھ بَیل اُس نے بنی مراری کو اُن کی خِدمت کے لِحاظ سے ہارُون کاہِن کے بیٹے اِتمر کے ماتحت کر کے دِئے۔

9. لیکن بنی قہات کو اُس نے کوئی گاڑی نہیں دی کیونکہ اُن کے ذِمّہ مَقدِس کی خِدمت تھی ۔ وہ اُسے اپنے کندھوں پر اُٹھاتے تھے۔

10. اور جِس دِن مذبح مَسح کِیا گیا اُس دِن وہ رئِیس اُس کی تقدِیس کے لِئے ہدئے لائے اور اپنے ہدیوں کو وہ رئِیس مذبح کے آگے لے جانے لگے۔

11. تب خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ مذبح کی تقدِیس کے لِئے ایک ایک رئِیس ایک ایک دِن اپنا ہدیہ گُذرانے۔

12. سو پہلے دِن یہُوداہ کے قبِیلہ میں سے عمِّینداب کے بیٹے نحسو ن نے اپنا ہدیہ گُذرانا۔

13. اور اُس کا ہدیہ یہ تھا ۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا ۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔

14. دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔

15. سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ۔ ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔

گِنتی 7