22. اور یہ پانی جو لَعنت لاتا ہے تیری انتڑیوں میں جا کر تیرے پیٹ کو پُھلائے اور تیری ران کوسڑائے۔اور عَورت آمِین آمِین کہے۔
23. پِھر کاہِن اُن لَعنتوں کو کِسی کِتاب میں لِکھ کر اُن کو اُسی کڑوے پانی میں دھو ڈالے۔
24. اور وہ کڑوا پانی جو لَعنت کو لاتا ہے اُس عَورت کو پِلائے اور وہ پانی جو لَعنت کو لاتا ہے اُس عَورت کے پیٹ میں جا کر کڑوا ہو جائے گا۔
25. اور کاہِن اُس عَورت کے ہاتھ سے غَیرت کی نذر کی قُربانی کو لے کر خُداوند کے حضُور اُس کو ہِلائے اور اُسے مذبح کے پاس لائے۔
26. پِھر کاہِن اُس نذر کی قُربانی میں سے اُس کی یادگاری کے طَور پر ایک مُٹّھی لے کر اُسے مذبح پر جلائے بعد اُس کے وہ پانی اُس عَورت کو پِلائے۔
27. اور جب وہ اُسے وہ پانی پِلا چُکے گا تو اَیسا ہو گا کہ اگر وہ ناپاک ہُوئی اور اُس نے اپنے شَوہر سے بے وفائی کی تو وہ پانی جو لَعنت کو لاتا ہے اُس کے پیٹ میں جا کر کڑوا ہو جائے گا اور اُس کا پیٹ پُھول جائے گا اور اُس کی ران سڑ جائے گی اور وہ عَورت اپنی قَوم میں لَعنت کا نِشانہ بنے گی۔
28. پر اگر وہ ناپاک نہیں ہُوئی بلکہ پاک ہے تو بے اِلزام ٹھہرے گی اور اُس سے اَولاد ہو گی۔
29. غَیرت کے بارے میں یِہی شرع ہے خواہ عَورت اپنے شَوہر کی ہوتی ہُوئی گُمراہ ہو کر ناپاک ہو جائے یا مَرد پر غَیرت سوار ہو۔
30. اور وہ اپنی بِیوی سے غَیرت کھانے لگے اَیسے حال میں وہ اُس عَورت کو خُداوند کے آگے کھڑی کرے اور کاہِن اُس پر یہ ساری شرِیعت عمل میں لائے۔
31. تب مَرد گُناہ سے بری ٹھہرے گااور اُس عَورت کا گُناہ اُسی کے سر لگے گا۔