35. اور عَطرات شوفان اور یَعزیر اور یُگبِہا۔
36. اور بَیت نِمر ہ اور بَیت ہار ن فصِیل دار شہر اور بھیڑسالے بنائے۔
37. اور بنی رُوبن نے حسبو ن اور الیِعا لی اور قَرِیَتا ئِم۔
38. اور نبُو اور بعل معُون کے نام بدل کراُن کو اور شِبماہ کو بنایا اور اُنہوں نے اپنے بنائے ہُوئے شہروں کے دُوسرے نام رکھّے۔
39. اور منسّی کے بیٹے مکِیر کی نسل کے لوگوں نے جا کر جِلعاد کو لے لِیا اور امورِیوں کو جو وہاں بسے ہُوئے تھے نِکال دِیا۔