گِنتی 31:1-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. پِھر خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا۔

2. مِدیانِیوں سے بنی اِسرائیل کا اِنتِقام لے ۔ اِس کے بعد تُو اپنے لوگوں میں جا مِلے گا۔

3. تب مُوسیٰ نے لوگوں سے کہا اپنے میں سے جنگ کے لِئے آدمِیوں کو مُسلّح کرو تاکہ وہ مِدیانِیوں پر حملہ کریں اور مِدیانِیوں سے خُداوند کا اِنتِقام لیں۔

4. اور اِسرا ئیل کے سب قبِیلوں میں سے فی قبِیلہ ایک ہزار آدمی لے کر جنگ کے لِئے بھیجنا۔

5. سو ہزاروں ہزار بنی اِسرائیل میں سے فی قبِیلہ ایک ہزار کے حِساب سے بارہ ہزار مُسلّح آدمی جنگ کے لِئے چُنے گئے۔

6. یُوں مُوسیٰ نے ہر قبِیلہ سے ایک ہزار آدمِیوں کو جنگ کے لِئے بھیجا اور الِیعزر کاہِن کے بیٹے فِینحا س کو بھی جنگ پر روانہ کِیا اور مَقدِس کے ظُروف اور بُلند آواز کے نرسِنگے اُس کے ساتھ کر دِئے۔

7. اور جَیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم دِیا تھا اُس کے مُطابِق اُنہوں نے مِدیانِیوں سے جنگ کی اور سب مَردوں کو قتل کِیا۔

8. اور اُنہوں نے اُن مقتُولوں کے سِوا عوّی اور رقم اور صُور اور حور اور ربع کو بھی جو مِدیان کے پانچ بادشاہ تھے جان سے مارا اور بعور کے بیٹے بلعا م کو بھی تلوار سے قتل کِیا۔

9. اور بنی اِسرائیل نے مِدیا ن کی عَورتوں اور اُن کے بچّوں کو اسِیرکِیا اور اُن کے چَوپائے اور بھیڑ بکرِیاں اور مال و اسباب سب کُچھ لُوٹ لِیا۔

10. اور اُن کی سکُونت گاہوں کے سب شہروں کو جِن میں وہ رہتے تھے اور اُن کی سب چھاؤنیوں کو آگ سے پُھونک دِیا۔

11. اور اُنہوں نے سارا مالِ غنِیمت اور سب اسِیر کیا اِنسان اور کیا حَیوان ساتھ لِئے۔

12. اور اُن اسِیروں اور مالِ غنِیمت کو مُوسیٰ اور الیِعزر کاہِن اور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے پاس اُس لشکرگاہ میں لے آئے جو یِریحُو کے مُقابِل یَردن کے کنارے کنارے موآب کے مَیدانوں میں تھی۔

13. تب مُوسیٰ اور الیِعزر کاہِن اور جماعت کے سب سردار اُن کے اِستِقبال کے لِئے لشکرگاہ کے باہر گئے۔

14. اور مُوسیٰ اُن فوجی سرداروں پر جو ہزاروں اور سَیکڑوں کے سردار تھے اور جنگ سے لَوٹے تھے جھلاّیا۔

15. اور اُن سے کہنے لگا کیا تُم نے سب عَورتیں جِیتی بچا رکھّی ہیں؟۔

16. دیکھو اِن ہی نے بلعا م کی صلاح سے فغُور کے مُعاملہ میں بنی اِسرائیل سے خُداوند کی حُکم عدُولی کرائی اور یُوں خُداوند کی جماعت میں وبا پَھیلی۔

گِنتی 31