1. اور بلعا م نے بلق سے کہا کہ میرے لِئے یہاں سات مذبحے بنوا دے اور سات بچھڑے اور سات مینڈھے میرے لِئے یہاں تیّار کر رکھ۔
2. بلق نے بلعا م کے کہنے کے مُطابِق کِیا اور بلق اور بلعا م نے ہر مذبح پر ایک بچھڑا اور ایک مینڈھا چڑھایا۔
3. پِھر بلعا م نے بلق سے کہا تُو اپنی سوختنی قُربانی کے پاس کھڑا رہ اور مَیں جاتا ہُوں ۔ مُمکِن ہے کہ خُداوند مُجھ سے مُلاقات کرنے کو آئے ۔ سو جو کُچھ وہ مُجھ پر ظاہِر کرے گا مَیں تُجھے بتاؤُں گا اور وہ ایک برہنہ پہاڑی پر چلا گیا۔
4. اور خُدا بلعا م سے مِلا ۔ اُس نے اُس سے کہا مَیں نے سات مذبحے تیّار کِئے ہیں اور اُن پر ایک ایک بچھڑا اور ایک ایک مینڈھا چڑھایا ہے۔
5. تب خُداوند نے ایک بات بلعا م کے مُنہ میں ڈالی اور کہا کہ بلق کے پاس لَوٹ جا اور یُوں کہنا۔
6. سو وہ اُس کے پاس لَوٹ کر آیا اور کیا دیکھتا ہے کہ وہ اپنی سوختنی قُربانی کے پاس موآب کے سب اُمرا سمیت کھڑا ہے۔
7. تب اُس نے اپنی مثل شرُوع کی اور کہنے لگا :-بلق نے مُجھے اَرام سےیعنی شاہِ موآب نے مشرِق کے پہاڑوں سے بُلوایاکہ آ جا اور میری خاطِر یعقُوب پر لَعنت کر۔آ ۔ اِسرا ئیل کو پِھٹکار۔
8. مَیں اُس پر لَعنت کَیسے کرُوں جِس پر خُدا نےلَعنت نہیں کی؟مَیں اُسے کَیسے پِھٹکاروں جِسے خُداوند نے نہیںپِھٹکارا ؟۔
9. چٹانوں کی چوٹی پر سے وہ مُجھے نظر آتے ہیںاور پہاڑوں پر سے مَیں اُن کو دیکھتا ہُوں ۔دیکھ! یہ وہ قَوم ہے جو اکیلی بسی رہے گیا ور دُوسری قَوموں کے ساتھ مِل کر اِس کا شُمار نہ ہو گا۔
10. یعقُوب کی گرد کے ذرّوں کو کَون گِن سکتا ہےاور بنی اِسرائیل کی چَوتھائی کو کَون شُمار کر سکتا ہے ؟کاش میں صادِقوں کی مَوت مَروں !اور میری عاقبت بھی اُن ہی کی مانِند ہو!۔
11. تب بلق نے بلعا م سے کہا یہ تُو نے مُجھ سے کیا کِیا؟ مَیں نے تُجھے بُلوایا تاکہ تُو میرے دُشمنوں پر لَعنت کرے اور تُو نے اُن کو برکت ہی برکت دی۔
12. اُس نے جواب دِیا اور کہا کیا مَیں اُسی بات کا خیال نہ کرُوں جو خُداوند میرے مُنہ میں ڈالے؟۔
13. پِھربلق نے اُس سے کہا اب میرے ساتھ دُوسری جگہ چل جہاں سے تُو اُن کو دیکھ بھی سکے گا ۔ وہ سب کے سب تو تُجھے نہیں دِکھائی دیں گے پر جو دُور دُور پڑے ہیں اُن کودیکھ لے گا ۔ پِھر تُو وہاں سے میری خاطِر اُن پر لَعنت کرنا۔
14. سو وہ اُسے پِسگہ کی چوٹی پر جہاں ضوفِیم کا مَیدان ہے لے گیا ۔ وہیں اُس نے سات مذبحے بنائے اور ہر مذبح پر ایک بچھڑا اور ایک مینڈھا چڑھایا۔
15. تب اُس نے بلق سے کہا کہ تُو یہاں اپنی سوختنی قُربانی کے پاس ٹھہرا رہ جبکہ مَیں اُدھر جا کر خُداوند سے مِل کر آؤں۔