گِنتی 21:10-25 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. اور بنی اِسرائیل نے وہاں سے کُوچ کِیا اور اوبوت میں آکر ڈیرے ڈالے۔

11. پِھر اوبوت سے کُوچ کِیا اور عِیّے عَبارِیم میں جو مشرِق کی طرف موآب کے سامنے کے بیابان میں واقِع ہے ڈیرے ڈالے۔

12. اور وہاں سے کُوچ کر کے وادیِ زرد میں ڈیرے ڈالے۔

13. جب وہاں سے چلے تو اَرنون سے پار ہو کر جو امورِیوں کی سرحدسے نِکل کر بیابان میں بہتی ہے ڈیرے ڈالے کیونکہ موآب اور امورِیوں کے درمِیان اَرنون موآب کی سرحد ہے۔

14. اِسی سبب سے خُداوند کے جنگ نامہ میں یُوں لِکھا ہے واہیب جو سُوفہ میں ہے۔اور اَرنون کے نالے۔

15. اور اُن نالوں کا ڈھلان جو عار شہر تک جاتاہے اور موآب کی سرحد سے مُتّصِل ہے۔

16. پِھر اِس جگہ سے وہ بیر کو گئے ۔ یہ وُہی کُنواں ہے جِس کے بارے میں خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا تھا کہ اِن لوگوں کو ایک جگہ جمع کر اور مَیں اِن کو پانی دُوں گا۔

17. تب اِسرائیل نے یہ گِیت گایا :-اَے کُنوئیں! تُو اُبل آ ۔تُم اِس کُنوئیں کی تعریف گاؤ۔

18. یہ وُہی کُنواں ہے جِسے رئِیسوں نے بنایااور قَوم کے امِیروں نےاپنے عصا اور لاٹِھیوں سے کھودا۔تب وہ اُس دشت سے متّنہ کو گئے۔

19. اور متّنہ سے نحلی ایل کو اور نحلی ایل سے بامات کو۔

20. اور بامات سے اُس وادی میں پُہنچ کر جو موآب کے مَیدان میں ہے پِسگہ کی اُس چوٹی تک نِکل گئے جہاں سے یشِیمو ن نظر آتا ہے۔

21. اور اِسرائیلِیوں نے امورِیوں کے بادشاہ سِیحو ن کے پاس ایلچی روانہ کِئے اور یہ کہلا بھیجا کہ۔

22. ہم کو اپنے مُلک سے گُذر جانے دے ۔ ہم کھیتوں اور انگُور کے باغوں میں نہیں گُھسیں گے اور نہ کُنوؤں کا پانی پِئیں گے بلکہ شاہراہ سے سِیدھے چلے جائیں گے جب تک تیری حدّ کے باہر نہ ہو جائیں۔

23. پر سِیحو ن نے اِسرائیلِیوں کو اپنی حدّ میں سے گُذرنے نہ دِیا بلکہ سِیحو ن اپنے سب لوگوں کو اِکٹّھا کر کے اِسرائیلِیوں کے مُقابلہ کے لِئے بیابان میں پُہنچا اور اُس نے یَہض میں آ کر اِسرائیلِیوں سے جنگ کی۔

24. اور اِسرا ئیل نے اُسے تلوار کی دھار سے مارا اور اُس کے مُلک پراَرنو ن سے لے کر یَبّوق تک جہاں بنی عَمُّون کی سرحدہے قبضہ کر لِیا کیونکہ بنی عَمُّون کی سرحد مضبُوط تھی۔

25. سو بنی اِسرائیل نے یہاں کے سب شہروں کو لے لِیا اور امورِیوں کے سب شہروں میں یعنی حسبون اور اُس کے آس پاس کے قصبوں میں بنی اِسرائیل بس گئے۔

گِنتی 21