8. اور یُوسف کے گھر کے سب لوگ اور اُس کے بھائی اور اُس کے باپ کے گھر کے آدمی اُس کے ساتھ گئے ۔ وہ صِرف اپنے بال بچّے اور بھیڑ بکریاں اور گائے بَیل جشن کے علاقہ میں چھوڑ گئے۔
9. اور اُس کے ساتھ رتھ اور سوار بھی گئے ۔ سو ایک بڑا انبوہ اُس کے ساتھ تھا۔
10. اور وہ اتد کے کھلیہان پر جو یَردن کے پار ہے پُہنچے اور وہاں اُنہوں نے بُلند اور دِل سوز آواز سے نوحہ کِیا اور یُوسف نے اپنے باپ کے لِئے سات دِن تک ماتم کرایا۔